وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے جواب داخل کر نے لئے وقت مانگ لیا

پیر 26 مارچ 2018 23:07

وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست میں ایڈیشنل ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے جواب داخل کر نے لئے وقت مانگ لیا، پیر کو بلوچستان ہائیکورٹ میں وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو کے انتخاب کے خلاف دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ظہیر الدین کاکڑ پر مشتمل بینچ نے کی، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اور درخواست گزار منیر احمد کاکڑ عدالت میں پیش ہوئے ،سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دینے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سماعت 2 اپریل تک ملتوی کردی