وزیراعلی کا اچانک سمنگلی روڈ کا دورہ ، سڑک کی توسیع کے کام کا جائزہ لیا

ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی تاخیر برادشت نہیں کی جائے گی ، شہر بھر کے ترقیاتی کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے ، میر عبدالقدوس بزنجو

پیر 26 مارچ 2018 23:07

وزیراعلی کا اچانک سمنگلی روڈ کا دورہ ، سڑک کی توسیع کے کام کا جائزہ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی تاخیر برادشت نہیں کی جائے گی ، شہر بھر کے ترقیاتی کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کیا جائے ، یہ بات انہوں نے پیر کو کوئٹہ کے سمنگلی روڈ کے توسیع اور زیر تعمیر حصے کے اچانک معائنے کے موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایات دیتے ہوئے کہی، اس موقع پرصوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو میر عاصم کر دگیلو، سابقہ صوبائی وزیر منظور احمد کاکڑ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نصیب اللہ بازئی ،سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو شیر خان بازئی و دیگر حکام بھی انکے ہمراہ تھے، وزیراعلی نے اچانک سمنگلی روڈ کا دورہ کیا اور سڑک کی توسیع کے کام کا جائزہ لیااس موقع پر انہیں منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ، وزیر اعلی نے سڑک کی تعمیرکے کام کو ایک ہفتے کے اندر مکمل کر نے کی ہدایات جاری کیں اور کہا کہ ترقیاتی کاموں میں کسی قسم کی سست روی ناقابل برداشت ہے سمنگلی روڈ اہم شاہراہ ہے اس کی تعمیر میں تاخیر سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے متعلقہ حکام جلد اس کام کو مکمل کریں ،اس حوالے بریفننگ دیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نصیب اللہ بازئی نے بتایا کہ منصوبے کے لئے 36کروڑ روپے ریلز کر دئیے گئے ہیں جن وجوہات کی بناء پر کام تاخیر کا شکار تھا انہیں بھی دور کردیا گیا ہے آئند ہ ایک ہفتے کے اندر سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا جائے گا

متعلقہ عنوان :