بلاول بھٹو زرداری 4مئی کو ایوب اسٹیڈیم میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرینگے

پیر 26 مارچ 2018 23:07

بلاول بھٹو زرداری 4مئی کو ایوب اسٹیڈیم میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 4مئی کو ایوب اسٹیڈیم میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرینگے اس موقع پربلوچستان کی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کرینگے ،پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابقہ صوبائی وزیر میر حاجی علی مدد جتک نے پیر کے روز بلاول بھٹو سے بلاول ہائوس میں ملاقات کی اور انکو کوئٹہ کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے 4مئی کو جلسہ عام سے خطاب کرنے کااعلان کیا ،اس موقع پر صوبے کی سیاسی صورتحال ،عام انتخابات ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔