حلقہ بندیوں میں جہاں خرابی ہوئی اسے سامنے لائینگے، الیکشن کمیشن کے امور میں مداخلت نہیں کررہے ، دانیال عزیز

جن حلقوں پر اعتراضا ت ہیں اس پر درخواست دائر کی جائیگی، الیکشن کمیشن حکام

پیر 26 مارچ 2018 23:07

حلقہ بندیوں میں جہاں خرابی ہوئی اسے سامنے لائینگے، الیکشن کمیشن کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) حلقہ بندیوں کی خصوصی کمیٹی کے کنونیئر دانیال عزیز نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں میں جہاں خرابی ہوئی اسے سامنے لائینگے، الیکشن کمیشن کے امور میں مداخلت نہیں کررہے ۔ پیر کو یہاں حلقہ بندیوں کی خصوصی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت کمیٹی کے کنونیئر وفاقی وزیر دانیال عزیز نے کی۔

(جاری ہے)

ورکنگ گروپ کے اجلاس میں محمود خان اچکزئی ، ایس اے اقبال قادری ،صاحبزادہ طارق اللہ سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کے علاوہ الیکشن کمیشن کے حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کے کنونیئر دانیال عزیز نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے امور میں مداخلت نہیں کررہے۔ حلقہ بندیوں میں جہاں خرابی ہوئی اسے سامنے لائینگے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات سے متعلق رپورٹ سپیکر قومی اسمبلی کو دینگے۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے حکام نے کہا کہ جن حلقوں پر اعتراضات ہیں اس پر درخواست دائر کی جائے۔