عمران صاحب آپ کو ملتان، راولپنڈی اور لاہور میٹرو بس اور لاہور ،ْملتان بس سروس دیکھ کر شرم تو آتی ہو گی مریم اور نگزیب

ساہیوال ،ْبلوکی ،حویلیاں ،ْبہادر شاہ اور بھکی پاور پراجیکٹ دیکھ کر آپ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ،ْآپ شور مچا کر اپنی نا اہلی نہیں چھپا سکتے ،ْ محمد نواز شریف سے مقابلہ کرنے کیلئے آپ کو دو دفعہ منتخب وزیراعلیٰ اور تین دفعہ منتخب وزیراعظم بننا پڑے گا اور عوام کی خدمت کرنی پڑیگی شہباز شریف سے مقابلہ کرنے سے پہلے ایک میٹرو ، ایک نیاہسپتال ، ایک سو میگاواٹ توانائی کا پراجیکٹ اور ایک فورنزک لیب بنا کر دکھائیں ،ْچلیں ڈینگی پر قابو پا کر دکھائیں ،ْعمران صاحب احتساب کمیشن کا تالا کھولیں ،ْوزیر مملکت کا بیان

پیر 26 مارچ 2018 23:07

عمران صاحب آپ کو ملتان، راولپنڈی اور لاہور میٹرو بس اور لاہور ،ْملتان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ کو ملتان، راولپنڈی اور لاہور میٹرو بس اور لاہور ،ْملتان بس سروس دیکھ کر شرم تو آتی ہو گی ساہیوال ،ْبلوکی ،حویلیاں ،ْبہادر شاہ اور بھکی پاور پراجیکٹ دیکھ کر آپ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ،ْآپ شور مچا کر اپنی نا اہلی نہیں چھپا سکتے ،ْ محمد نواز شریف سے مقابلہ کرنے کیلئے آپ کو دو دفعہ منتخب وزیراعلیٰ اور تین دفعہ منتخب وزیراعظم بننا پڑے گا اور عوام کی خدمت کرنی پڑیگی شہباز شریف سے مقابلہ کرنے سے پہلے ایک میٹرو ، ایک نیاہسپتال ، ایک سو میگاواٹ توانائی کا پراجیکٹ اور ایک فورنزک لیب بنا کر دکھائیں ،ْچلیں ڈینگی پر قابو پا کر دکھائیں ،ْعمران صاحب احتساب کمیشن کا تالا کھولیں ۔

(جاری ہے)

ا توار کو ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ عمران صاحب شہباز شریف کے ساتھ حسد نے آپ کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ،ْشہباز شریف نے لوگوں کی خدمت کی ہے اس لیئے خیبرپختونخوا کے لوگوں کو بھی شہباز شریف جیسا وزیر اعلیٰ چاہیے۔ مریم اور نگزیب نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں میٹروبس ، اورنج ٹرین ،بس سروس کھیت سے مارکیٹوں تک سڑکوں کی تعمیر اور انفراسٹرکچر دیکھ کے شرم تو آتی ہو گی۔

انہوںنے کہاکہ عمران صاحب پنجاب میں 36 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کو جدید بنایا گیا ہے ،ْ ہسپتالوں میں بہاولپور ہسپتال ،طیب اردگان ہسپتال مظفر گڑھ، چلڈرن ہسپتال فیصل آباد،ملتان کڈنی سینٹر،راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی،شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال،برن سینٹر ملتان ،سرجیل ٹاور لاہور،میو ہسپتال اور پنجاب کے نئے ٹیچنگ ہسپتال کا دورا کریں اگر جھوٹ کے دوروں سے فرصت ملے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب یہ تمام منصوبے فزیبلٹی اور ایم او یوز پر نہیں بلکہ زمین پر موجود ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب آپ کو ملتان، راولپنڈی اور لاہور میٹرو بس اور لاہور۔ملتان بس سروس دیکھ کر شرم تو آتی ہو گی انہوںنے کہاکہ ساہیوال ،ْبلوکی ،حویلیاں ،ْبہادر شاہ اور بھکی پاور پراجیکٹ دیکھ کر آپ ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں ،ْآپ شور مچا کر اپنی نا اہلی نہیں چھپا سکتے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمد نواز شریف سے مقابلہ کرنے کیلئے آپ کو دو دفعہ منتخب وزیراعلیٰ اور تین دفعہ منتخب وزیراعظم بننا پڑے گا اور عوام کی خدمت کرنی پڑے گی ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ شہباز شریف سے مقابلہ کرنے سے پہلے ایک میٹرو ، ایک نیاہسپتال ، ایک سو میگاواٹ توانائی کا پراجیکٹ اور ایک فورنزک لیب بنا کر دکھائیں ،ْچلیں ڈینگی پر قابو پا کر دکھائیں ۔انہوںنے کہاکہ دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے آپ خیبرپختونخوا میں کسی سکول کی ایک دیوار،کسی ہسپتال کا نیا کمرہ ہی دکھا دیں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب احتساب کمیشن کا تالا کھولیں ،ْسینیٹ کا الیکشن چوری کرنیو الا شخص کیا جانے عوامی خدمت کیا ہوتی ہے ،ْآپ نے آج بھی امپائر کی اٴْنگلی پکڑی ہوئی ہے۔