، 7، 8 اپریل کو اسلام آباد سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے، فیسٹیول کو ٹورسٹ ایونٹ بنائیں گے ،ْ دنیا بھر سے لوگ آئیں گے ،ْ احسن اقبال

پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان میں بڑی کامیابی ہے، آئندہ سال پی ایس ایل کے آدھے میچ پاکستان میں ہوں گے ،ْوفاقی وزیر داخلہ کا تقریب سے خطاب

پیر 26 مارچ 2018 22:55

، 7، 8 اپریل کو اسلام آباد سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے، فیسٹیول ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ 6، 7، 8 اپریل کو اسلام آباد سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے، فیسٹیول کو ٹورسٹ ایونٹ بنائیں گے جہاں دنیا بھر سے لوگ آئیں گے۔ وہ پیر کو اسلام آباد سپرنگ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے یہ تقریب اسلام آباد میں وزارت داخلہ، ضلعی انتظامیہ، پولیس سمیت تمام ادارے مل کر منعقد کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ 2013ء تک پاکستان کو خطرناک ترین ممالک شمار کیا جاتا تھا مگر ہمارے سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا مقابلہ کیا، دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا انعقاد پاکستان میں بڑی کامیابی ہے، آئندہ سال پی ایس ایل کے آدھے میچ پاکستان میں ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کی وجہ سے معیشت سمیت ہر شعبہ میں ترقی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کا شمار دنیا کے ان خوبصورت ترین شہروں میں ہوتا ہے اس کو ہم دنیا کے سامنے ایک اچھے شہر کے طور پر پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سپرنگ فیسٹیول کو ٹورسٹ ایونٹ بنائیں گے جہاں دنیا بھر سے لوگ آئیں گے جس سے پاکستان کی معیشت اور امکانات کیلئے موسم بہار ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول سے دنیا کے سامنے پاکستان کا مثبت اور روشن تشخص اجاگر کیا جائے گا۔ اس فیسٹیول کو نجی کمپنیوں کا تعاون حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کے دوران شٹل بس سروس چلائی جائے گی، فیسٹیول کے دوران سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں تمام صوبوں کی ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔