حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوںکے باعث ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ‘پرویز ملک

توانائی بحران کے خاتمے سے پاکستان معاشی طورپر مضبوط اور غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا‘عمران نذیر

پیر 26 مارچ 2018 22:52

حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوںکے باعث ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و وفاقی وزیر محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی ٹھوس معاشی پالیسیوںکے باعث ملک ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا،بجلی منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان سے ہمیشہ کیلئے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہونے کو ہے۔ توانائی بحران کے خاتمے سے پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہوگا اورملک سے غربت، جہالت اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا،مسلم لیگ (ن) حکومت کی توانائی بحران کے خاتمے کیلئے مخلصانہ کاوشیں رنگ لائی ہیں اور ہزاروں میگاواٹ توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان اندھیروں سے نکل کر روشنیوں میں آ گیا۔

پاکستان کے باشعور عوام منفی سیاست کے علمبرداروں کو آئندہ الیکشن میں کسی صورت ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ نیازی صاحب نے سیاست میں گالم گلوچ اور ناشائستگی کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے اور اپنے صوبے میں بدترین کارکردگی دکھانے والے صرف جھوٹ کی سیاست کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پرارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ،چوہدری شہباز، سید توصیف شاہ،سینیٹرڈاکٹر اسد اشرف،عامر خان،جاوید اقبال ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے ملک میں شفافیت، میرٹ اور منصوبوں کی معیاری اور برق رفتاری سے تکمیل کا کلچر پروان چڑھایا ہے۔ وسائل کا شفاف اور دیانتدارانہ استعمال یقینی بنا کر مسلم لیگ(ن) نے نئی تاریخ رقم بچائے گئے قومی وسائل کی پائی پائی بھی ایمانداری سے فلاح عامہ کے پروگراموں پر صرف کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی ترقیاتی حکمت عملی بار آور ثابت ہو رہی ہے اور اربوں روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے بڑے منصوبے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو تعلیم اور صحت کے حوالے سے مثالی صوبہ بنانے کے عزم پر کاربند ہیں اور شعبہ تعلیم اور صحت کیلئے ریکارڈ بجٹ فراہم کرنے کا اعزاز پاکستان مسلم لیگ کی حکومت کو حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :