حکمران اپنی کرپشن چھپانے کیلئے قرضے لیتے ہیں جسکی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوتاہے،عمران خان

نوجوان عام انتخابات میں میری ٹیم بن کرکرپٹ حکمرانوں کامقابلہ کریں گے ، کرپشن چھپانے کے لئے وفاقی وزراء عوام کوگمراہ کررہے ہیں،عام انتخابات میں خودامیدواروں کوٹکٹ جاری کروں گا،میری جنگ کرپشن اوربدعنوانیوں کے خلاف ہے، اقتدارمیں آکراسی ملک سے ٹیکس اکٹھاکرکے دکھائوں گا،ہری پورمیں جلسہ عام سے خطاب

پیر 26 مارچ 2018 22:52

حکمران اپنی کرپشن چھپانے کیلئے قرضے لیتے ہیں جسکی وجہ سے مہنگائی میں ..
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ حکمران اپنی کرپشن چھپانے کیلئے قرضے لیتے ہیں جسکی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوتاہے پاکستان میں ڈالرکی قیمت 116تک پہنچ چکی ہے جبکہ ہمسایہ ممالک انڈیا،بنگلہ دیش اورافغانستان میں ڈالرکی قیمت میں واضح کمی ہے ملک کافنانس منسٹراسحاق ڈاراوروزیرخارجہ خواجہ آصف بھی اقامہ ہولڈرہے ایف بی آرکوٹھیک کرکے اسی ملک سے ٹیکس اکٹھاکرکے دکھائوں گاپانامہ لیکس میں منی لانڈرنگ ثابت ہونے پرنوازشریف کونکالاگیااس کے بعدسب سے بڑے ڈرامے بازشوبازشریف کی باری ہے بیس سال قبل پاکستان بڑی تیزی سے ترقی کررہاتھا 20سال پہلے ہرشہری 30ہزارروپے کامقروض تھامگراب ایک لاکھ تیس ہزارروپے کاہوگیاہے صوبہ خیبرپختونخوامیں تبدیلی کی بنیادرکھ دی ہے نوازشریف کومنی لانڈرنگ ثابت ہونے پرنکالاگیاسالانہ 1ہزارارب کی منی لانڈرنگ ہورہی ہے ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ قرضے موجودہ حکومت نے لیے پانامہ لیکس میں ثابت ہوگیاکہ ساراٹبرچورہے اب سب سے بڑے ڈرامے بازشوبازشریف کی باری ہے ،نوجوان عام انتخابات میں میری ٹیم بن کرکرپٹ حکمرانوں کامقابلہ کریں گے عوام کی فلاح وبہبودترقیاتی کاموں پرصرف کرنے والے پیسے کوموجودہ حکمرانوں نے منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہربھیجاہمسایہ ممالک میں ڈالرکی قیمت پاکستانی روپے سے کئی گناکم ہے کرپشن چھپانے کے لئے وفاقی وزراء عوام کوگمراہ کررہے ہیں قوم جاگ چکی ہے عام انتخابات میں خودامیدواروں کوٹکٹ جاری کروں گامیری جنگ کرپشن اوربدعنوانیوں کے خلاف ہے اکیس سال سے کہہ رہاتھاکہ کرپشن اس ملک کاسب سے سنگین مسئلہ ہے اقتدارمیں آکراسی ملک سے ٹیکس اکٹھاکرکے دکھائوں گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانھوں نے صدیق اکبرچوک ہریپورمیں ممبرسازی کیمپ کے دورہ پرکارکنان سے خطاب کے دوران کیااس موقع پرانکے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخان خٹک،صوبائی مشیرمواصلات وتعمیرات اکبرایوب خان ،رہنماپاکستان تحریک انصاف عمرایوب خان ،ضلع ناظم عادل اسلام ،ڈویژنل کوآرڈینیٹرممبرشپ ملک طاہراقبال ،ضلعی نائب ناظم آغاشبیرایڈووکیٹ ،ضلعی صدرراجہ احتشام،جنرل سیکرٹری مہردل خان،یوتھ سیکرٹری اللہ یارخان ،یوتھ ممبران کے علاوہ بلدیاتی ممبران وکارکنان کی کثیرتعدادموجودتھی اس موقع پرچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ حکمران اپنی کرپشن چھپانے کے لئے قرضے لیتے ہیں جسکی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوتاہے پاکستان میں ڈالرکی قیمت 116تک پہنچ چکی ہے جبکہ ہمسایہ ممالک انڈیا،بنگلہ دیش اورافغانستان میں ڈالرکی قیمت میں واضح کمی ہے ملک کافنانس منسٹراسحاق ڈاراوروزیرخارجہ خواجہ آصف بھی اقامہ ہولڈرہے ایف بی آرکوٹھیک کرکے اسی ملک سے ٹیکس اکٹھاکرکے دکھائوں گاپانامہ لیکس میں منی لانڈرنگ ثابت ہوپرنوازشریف کونکالاگیااس کے بعدسب سے بڑے ڈرامے بازشوبازشریف کی باری ہے بیس سال قبل پاکستان بڑی تیزی سے ترقی کررہاتھا 20سال پہلے ہرشہری 30ہزارروپے کامقروض تھامگراب ایک لاکھ تیس ہزارروپے کاہوگیاہے صوبہ خیبرپختونخوامیں تبدیلی کی بنیادرکھ دی ہے اگراقتدارملاتوملکی بھاگ ڈورسنبھال کرملک کوترقی کی راہ پرگامزن کروں گااسموقع پرانھوں نے کارکنان کافقیدالمثال استقبال کرنے پرشکریہ بھی اداکیاجبکہ جمعیت علماء اسلام ن کے سربراہ مولانافضل الرحمن کوبھی کڑی تنقیدکانشانہ بنایا۔