Live Updates

مخالفین تحریک انصاف کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،وزیراعلیٰ پرویزخٹک

پیر 26 مارچ 2018 22:52

مخالفین تحریک انصاف کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،وزیراعلیٰ ..
نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ مخالفین تحریک انصاف کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں انھوں نے تمام سیاسی مخالفین کو چیلنج کیا کہ وہ اتحاد بنائیں ان سب کو2018 کے انتخابات میں تحریک انصاف عوام اور نوجوانوں کی قوت سے چلتا کرے گی حقیقت یہ ہے کہ ہمارے مخالفین اکیلے ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتے ہمیں ان کے اتحاد کا چیلنج قبول ہے ماضی کی حکومتوں نے اپنی اپنی حکومتوں میں غریب عوام کو مایوسیوں کے سوا کچھ نہیں دیا چونکہ صوبائی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے صوبے میں کرپشن میں واضح کمی آچکی اور میرٹ اور انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔

غریب نوجوانوں کو روزگار ان کی دہلیز پر ملا اور صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قابل اور حقداروں کو ملازمتیں ملیں۔

(جاری ہے)

اداروں سے سیاسی مداخلت ختم کردی اب استاد، پٹواری ،پولیس اور دیگر سرکاری ملازمین پر کوئی سیاست نہیں کرسکے گا اورنہ ہی پختونخوا کے عوام اسلام ، روٹی کپڑا مکان اور قائد اعظم کے پاکستان کے نعروں سے دھوکہ کھا ئیں گے وہ امان کوٹ نوشہرہ میں ضلعی کونسلر ذوالفقار عزیز کی رہائش گاہ پر جلسے سے خطاب کررہے تھے۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ مخالفین 2018کے انتخابات جیتنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں وہ چاہے جتنے اتحاد بنا لیں تحریک انصاف کے جنون کا مقابلہ ان کے بس کی بات نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں وہ اپنے بہترمستقبل کے لئے کھر ے اور کھوٹے کی تمیز کرسکتے ہیں نوشہرہ کے عوام نے جس طرح سابقہ انتخابات میں مجھ پر اورمیرے خاندان پر بھر پور اعتماد کیا اسی طرح انشاء اللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں ہمیشہ نوشہرہ کے عوام نے تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا۔ صوبائی حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے صوبے میں ریکارڈ اصلاحات اور قانون سازی کی۔ایک ایسا نظام وضع کیا جس میں لوگوں کو انصاف، میرٹ کی بالادستی، رشوت، کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ ممکن ہوگیا اور عوام اور صوبہ ترقی کرنے لگا۔

تحریک انصاف نے اداروں سے سیاست کاخاتمہ کردیا ہے صحت اور تعلیم کے شعبے میں اصلاحات، تھانہ پٹوار کلچر میں تبدیلی عوام کو نظر ارہی اورعوام اس سے مستفید ہورہے ہیں انھوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ٹھیکے فروخت ہوتے تھے۔ تبالوں اور تقریوں پر کمیشن وصول کیا جا تا۔ اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نوشہرہ آکر تحریک انصاف کی حکومت اور قائدین پر تنقید کررہے ہیں وہ بتائیں کہ انھوں نے اپنے دور حکومت میں عوام اور صوبے کی کیا خدمت کی۔

اے این پی کا پیر پیائی جلسہ جس کو وہ پاور شو کہتے ہیں بالکل ناکام رہا۔ انھوں نے کہا کہ عوام نے مکر و فریب کی سیاست ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کردی۔ 2018کے عام انتخابات میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اورنہ صرف چاروں صوبوں بلکہ وفاق میں بھی تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :