Live Updates

وزیراعلیٰ پرویزخٹک اور عمران خان کا ہزارہ ڈویژن میں پارٹی کے تنظیمی کیمپوں کادورہ

پیر 26 مارچ 2018 22:52

وزیراعلیٰ پرویزخٹک اور عمران خان کا ہزارہ ڈویژن میں پارٹی کے تنظیمی ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) وزیر اعلی خیبر پختو نخوا پرویز خٹک نے پیر کے روز تحریک انصا ف کے چیئر مین عمرا ن خا ن کے ہمرا ہ ایبٹ آباد ،ما نسہر ہ اور ہر ی پور میں پی ٹی آئی کے تنظیمی کیمپو ں کا دورہ کیاجہا ں پی ٹی آئی کی رکنیت سا زی کا کا م زور شور سے جا ری تھا۔تینو ں اضلا ع میں رکن سا زی کے لئے قا ئم کئے گئے کیمپو ں میں صو با ئی وزراء ،پی ٹی آئی کے ارا کین قو می و صو با ئی اسمبلی ،ضلعی عہد یدا رو ں و دیگر رہنمائوں اور کا ر کنو ں کی کثیر تعداد مو جو د تھی جن سے عمرا ن خا ن نے خطا ب بھی کیا۔

وزیر اعلی پرویز خٹک اپنے دورہ ہزارہ میں سب سے پہلے ما نسہر ہ پہنچے جہا ں انہو ں نے پا رٹی سر برا ہ عمرا ن خا ن کا استقبا ل بھی کیااور ان کے ہمرا ہ ما نسہر ہ شہر میں پی ٹی آئی کے کیمپو ں کا دورہ کیاوہ خوا تین کے لئے قا ئم کئے گئے کیمپ میں بھی گئے جہا ں خوا تین ارا کین کی کثیر تعداد مو جو د تھی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پرویز خٹک اور عمرا ن خا ن کو ما نسہر ہ پہنچنے پر ایک بڑی ریلی کی شکل میں رکن سا زی کیمپ تک پہنچا یا گیا۔

سنیٹر محمد اعظم خا ن سوا تی ،ایم پی اے زر گل خا ن ،پی ٹی آئی کے ضلعی صدر با بر سلیم سوا تی ،خوا تیں ونگ کی عہدیدا رو ں سمیت پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی ان کے ہمرا ہ تھے۔وزیر اعلی اور عمرا ن خا ن ضلع ما نسہرہ میں خیبر پختو نخوا کی مو جو دہ حکو مت کی نئی قا ئم کر دہ تحصیل بفہ بھی گئے اور وہا ں قا ئد تحریک عمرا ن خا ن نے کا ر کنو ں سے خطا ب کیا۔

وزیراعلی پرویز خٹک اور چیئر مین پی ٹی آئی عمرا ن خا ن بعد ازاں ایبٹ آباد پہنچے جہا ں کینٹ چو ک میں انہو ں نے رکن سا زی کیمپ میں کا ر کنوں سے خطا ب کیا۔صو با ئی وزراء مشتا ق احمد غنی،حا جی قلندر خا ن لو دھی ،ایم پی اے سردار محمد ادریس ،زر گل خا ن ،ایم این اے ڈا کٹر اظہر جدو ن ،پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما علی خا ن جدو ن ،پی ٹی آئی کے دیگر رہنما ،خوا تین عہدیدارا ن اور کا ر کنو ں کی بڑی تعداد بھی کیمپ میں مو جو د تھی۔

پی ٹی آئی کے قائد اور وزیراعلیٰ نے صدیق اکبر چو ک ہری پور میں بھی رکن سازی کیمپ میں موجود کارکنوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان، ایم پی اے فیصل زمان، ضلع ناظم عادل اسلام ،بلد یا تی نما ئندے، پی ٹی آئی کے ضلعی صدر را جہ احتشا م اور دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ عمران خان اور اعلیٰ پرویز خٹک کو تینوں اضلاع کے دورے میں بڑی بڑی استقبالیہ ریلیوں کی شکل میں تنظیمی کیمپو ں تک پہنچا یا گیا اور ان پر گل پا شی کی گئی اور پر جوش استقبا لیہ نعرے لگا ئے گئے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :