بنی گالہ پشاور میٹرو میں کی گئی کرپشن کے پیسوں سے بنا ہے ، عابد شیر علی کا نیا شوشہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 26 مارچ 2018 20:09

بنی گالہ پشاور میٹرو میں کی گئی کرپشن کے پیسوں سے بنا ہے ، عابد شیر علی ..
فیصل آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26مارچ2018ء ) : عابد شیر علی نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ پشاور میٹرو میں کی گئی کرپشن کے پیسوں سے بنا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہمارے ہاں سیاسی مقابلہ بازی میں جھوٹ بول دینا کوئی بڑی بات نہیں سمجھی جاتی بلکہ جھوٹ کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنا سیاستدانوں کا وطیرہ ہے۔عابد شیر علی بولے تو چھپڑ پھاڑ کر۔

عابد شیر علی نے نیا شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا کہ بنی گالہ پشاور میٹرو میں کی گئی کرپشن کے پیسوں سے بنا ہے وہ یہ بھول گئے کہ میٹرو حال ہی میں بنی ہے جبکہ بنی گالہ 2002میں بنا تھا۔

(جاری ہے)

ان کے اس بے سروپا بیان کی وجہ سے انہیں عوامی حلقوں میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ناقابل یقین دعویٰ کردیا، بولے ، بنی گالا میٹرو کے پیسے سے بنایا گیا،، لاہور میٹروپر 27 ارب اور پشاور میٹرو پر 57 ارب روپے لگے، عدالت عظمیٰ میٹرو پر کمیشن بنائے اور رپورٹ پبلک کرے،، انہوں نے کہا کہ بلین ٹری منصوبے میں درختوں کی مد میں سوا ارب روپے کی کرپشن کی گئی ، درختوں کے کمیشن میں بنی گالا کی تزئین و آرائش کی اور شادی کی۔

یاد رہے کہ عابد شیر علی ایسے بیانات دینے کے ماہر سمجھے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :