امریکا اور روس کے درمیان سفارتی جنگ عروج پر‘مزید 60سفارتکاروں کو امریکا چھوڑنے کا حکم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 مارچ 2018 19:54

امریکا اور روس کے درمیان سفارتی جنگ عروج پر‘مزید 60سفارتکاروں کو امریکا ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2018ء) برطانیہ میں سابق روسی جاسوس کو زہر دے کر قتل کرنے کی کوشش کے بعد امریکہ سمیت کئی ممالک نے روس کے سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ امریکہ نے 60 سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے حکم دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ میں روس کے سابق جاسوس کو زہر دیے جانے کے واقعے کے بعد امریکہ میں تعینات 60 روسی سفارتکاروں کو نکل جانے کا حکم دیا ہے۔

امریکہ کے علاوہ جرمنی اور فرانس نے بھی 4 روسی سفارکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔دیگر یورپی ممالک نے بھی روسی سفارتکاروں کو نکل جانے کا حکم دیا ہے۔امریکا نے جن 60 سفارتکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے ان میں سے 48 واشنگٹن میں روسی سفارتخانے کے سفارتکار ہیں جبکہ باقی نیو یارک میں اقوام متحدہ میں تعینات ہیں۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کے راہنما گذشتہ ہفتے اس بات پر متفق ہوئے تھے کہ زیادہ امکانات اس بات کے ہیں کہ برطانیہ میں سابق روسی ایجنٹ اور ان کی بیٹی کو زہر دینے میں روس ملوث ہے‘تاہم روس اس واقعے میں ملوث ہونے کی تردید کرتا ہے۔

امریکہ نے روس کے ریاست واشنگٹن کے شہر سیئیٹل میں قونصل خانے کو بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ کئی یورپی ممالک جن میں لیٹویا، لیتھوانیا، ایسٹونیا اور پولینڈ نے روسی سفیروں کو اپنے اپنے دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :