سینیٹ میں شکست کا غصہ یا کچھ اور؟ وزیر اعظم شاہد خاقان نے چئیرمین سینیٹ سے ملنے سے انکار کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 26 مارچ 2018 16:35

سینیٹ میں شکست کا غصہ یا کچھ اور؟ وزیر اعظم شاہد خاقان نے چئیرمین سینیٹ ..
 لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔26مارچ 2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملنے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے لئے وقت مانگا تھا۔

(جاری ہے)

اور اس حوالے سے وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو خط بھی لکھا تھا۔تا ہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی طرف سے صادق سنجرانی سے ملاقات سے متعلق انکار سامنے آیا ہے۔یاد رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی تقرری کو متنازع قرار دے چکے ہیں۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے :

متعلقہ عنوان :