پاکستان توانائی کے شعبہ میں جلد خود کفیل ہو جائے گا، چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن

پیر 26 مارچ 2018 16:56

پاکستان توانائی کے شعبہ میں جلد خود کفیل ہو جائے گا، چیئرمین ایل پی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ پاکستان توانائی کے شعبہ میں جلد خود کفیل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تیل و گیس کے شعبے میں کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے ترقی لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مختلف علاقوں میں تیل وگیس کی تلاش کی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے جن کی وجہ سے 100 سے زائد مقامات سے تیل و گیس دریافت ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :