ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اب خالد مقبول ہیں، فروغ نسیم

درخواست میں خالد مقبول صدیقی کو پارٹی سربراہ کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی درخواست دی تھی ،ْمیڈیا سے گفتگو

پیر 26 مارچ 2018 16:45

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اب خالد مقبول ہیں، فروغ نسیم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما بیرسٹر فروغ نسیم نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے الیکشن کمیشن کے ایم کیو ایم کی کنوینر شپ کے حوالے سے سنائے جانے والے فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست میں خالد مقبول صدیقی کو پارٹی سربراہ کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی درخواست دی تھی ۔فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی کی دو تہائی اکثریت نے خالد مقبول صدیقی کو کنوینر بنایا ہے ،ْالیکشن کمیشن نے درخواست منظور کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کو کنوینر تسلیم کیا ہے۔