پروفیسر فضل حق میر تعلیم کے شعبے میں بلوچستان کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دیں، وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ

پیر 26 مارچ 2018 15:34

پروفیسر فضل حق میر تعلیم کے شعبے میں بلوچستان کے لیے گرانقدر خدمات ..
کوئٹہ۔26مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2018ء) وفاقی وزیرسیفران جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ پرنسپل تعمیر نو کالج کوئٹہ پروفیسر فضل حق میر نے تعلیم کے شعبے میں بلوچستان کے لیے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہے ان کی وفات سے بلوچستان اورپاکستان ایک ماہرتعلیم ،دانشور اورادیب محقق سے محروم ہوگیا ہے صوبے میں نواجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے روشناس کرانے کے لیے پروفیسر فضل حق میر کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرسیفران جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے پرنسپل تعمیر نو کالج کوئٹہ پروفیسر فضل حق میر کے انتقال پر ان کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرے ہوئے مرحوم کی درجات کی بلندی سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ،وفاقی وزیر سیفران جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ تعمیر نو ٹرسٹ کی بلوچستان میں تعلیم کے شعبے میں خدمات قابل ستائش ہے تعمیر نو بوائز سکولز کی کامیابی کے بعد طالبات کو جدید ومعیاری تعلیم کے فراہمی کے لیے پروفیسر فضل حق میر نے تعمیر نو گرلز سکول کے داغ بیل ڈال دیں جو کہ مرحوم کے لیے صدقہ جاریہ ہے ۔