پنجاب رینجرز نے دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی‘ 3 دہشت گردہلاک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 مارچ 2018 15:27

پنجاب رینجرز نے دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بنادی‘ 3 دہشت گردہلاک
ڈیرہ غازی خان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2018ء) پنجاب رینجرز نے دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جب کہ جوابی فائرنگ میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ پیر کو ڈیرہ غازی خان میں راکھی مو کے قریب بارڈر ملٹری پولیس چیک پوسٹ پر اسنیپ چیکنگ کے دوران فورٹ منرو سے سخی سرور کی طرف آنے والی ایک کار کو رکنے کا اشارہ دیاگیا، کار ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اس کی رفتار تیز کردی۔

(جاری ہے)

جس پر رینجرز اہلکاروں نے کار کا پیچھا کیا۔ فرار کی کوشش ناکام ہوتا دیکھ کر دہشت گردوں نے سخی سرور روڈ پر کار سے نکل کر رینجرز پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ میں تینوں دہشتگرد ہلاک جب کہ رینجرز کا ایک جوان زخمی ہوگیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق کار کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ لاشوں کو شناخت کے لیے قریبی ہسپتال منتقل جب کہ شواہد کی روشنی میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :