ووٹر لسٹوں میں کوائف 31مارچ تک تبدیل کروائے جاسکتے ہیں:الیکشن کمیشن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 مارچ 2018 13:51

ووٹر لسٹوں میں کوائف 31مارچ تک تبدیل کروائے جاسکتے ہیں:الیکشن کمیشن
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26مارچ۔2018ء) عام انتخابات کے لیے ووٹر لسٹیں الیکشن کمیشن اور یو سی دفاتر میں آویزاں کردی گئیں،الیکشن کمیشن نے عوام سے کہا ہے کہ وہ 31 مارچ تک ووٹرز لسٹوں میں اپنے کوائف درست کراسکتے ہیں اور وفات پانے والے افراد کے عزیز ان کا ووٹ منسوخ کرائیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ ووٹ کے اندراج کا فارم اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دستیاب ہے،عوام نئے ووٹ کے اندراج، تبدیلی اور کوائف کے لیے فارم جمع کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے مزید ہدایت دی ہے کہ 31 مارچ تک ووٹر لسٹوں میں کوائف تبدیل کرائے جاسکتے ہیں جبکہ پتے کی تبدیلی شناختی کارڈ پر درج ایڈریس کے مطابق کی جائے گی اور نیا پتہ لکھوانے کیلئے پہلے شناختی کارڈ پر اسے تبدیل کرانا ہوگا۔الیکشن کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ووٹ کے اندراج کا مقام جاننے کیلئے شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8300 پر ایس ایم ایس کے ذریعے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :