صدر مملکت ممنون حسین کی پی ایس ایل تھری کے انعقاد پر پی سی بی، تمام کھلاڑیوں اور پاکستانی قوم کو مبارکباد

پی ایس ایل کی کامیابی سے ثابت ہو گیا پاکستانی قوم نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اپنے قدموں تلے کچل دیا، پاکستان ایک پرامن جمہوری ملک ہے جس کے عوام روا داری اور محبت پر یقین رکھتے ہیں،صدر مملکت ممنون حسین

اتوار 25 مارچ 2018 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے پی ایس ایل سیزن تھری کے انعقاد پر پی سی بی، اس کے سربراہ نجم سیٹھی، ان کے رفقائے کار، تمام کھلاڑیوں اور پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ پی ایس ایل کی کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو اپنے قدموں تلے کچل کر اعلان کردیا کہ پاکستان ایک پرامن جمہوری ملک ہے جس کے عوام روا داری اور محبت پر یقین رکھتے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے کھیلوں کے میدان آباد ہو چکے ہیں۔ اب اس ملک کے نوجوان اپنی خداداد قابلیت اور عزم و ہمت سے اس ملک ہی کو نہیں بلکہ پورے خطے کو امن و امان کا گہوارہ بنا کر خوشحالی کو فروغ دیں گے۔ صدر مملکت نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو بھی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کہ کامیابی امن روا داری بلکہ پاکستان کی کامیابی ہے۔usd