5 سعودی ڈاکٹروں نے ایک ہفتے میں 515 نائیجرین افراد کی آنکھوں کے مفت آپریشن کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 25 مارچ 2018 23:31

5 سعودی ڈاکٹروں نے ایک ہفتے میں 515 نائیجرین افراد کی آنکھوں کے مفت آپریشن ..

نائجیریا میں ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ کے تعاون سے طبی دستے میں شامل پانچ سعودی ڈاکٹروں نے نائجیریا میں کم سہولیات میسر آنے کے باوجود ایک ہفتے میں آنکھوں کے 515 آپریشنز بلامعاوضہ سرانجام دئیے ہیں۔
نائجیریا جانے والے طبی دستے میں شامل پانچ سعودی ڈاکٹروں کے نام سمیرالمنصوری، رائد ال عمیر، سعید القحطانی، عمر العباسی اور صائد ال ویرانی ہیں۔

(جاری ہے)

نائیجریا میں غریب عوام کی ایک بڑی تعداد آنکھوں کی کئی بیماریوں میں مبتلا ہے اور مناسب علاج معالجہ کی سہولیات موجود نہیں ہیں۔ یہاں قابل ڈاکٹروں اور ادویات کی کمی ہے۔ ایسے حالات میں سعودی ڈاکٹروں کی نائجیریا میں آمد ان کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ۔
یہ ڈاکٹر روزانہ صبح سات بجے سے رات 8 بجے تک آنکھوں کے مریضوں کا معائنہ اور آپریشن کیا کرتے تھے اور اگلے روز آپریشن کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے ان مریضوں کا دوبارہ چیک اپ کیا جاتا تھا۔ وہ مریضوں کو اپنی آنکھوں کی حفاظت کے لیے ہدایات اور ادویات فراہم کرتے۔ تمام مریضوں کو مکمل علاج اور ادویات بالکل مفت فراہم کیں گئیں۔