پی سی ایل فائنل: نجم سیٹھی کی تقریر کے دوران ”گو نواز گو“ کے نعرے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 مارچ 2018 22:55

پی سی ایل فائنل: نجم سیٹھی کی تقریر کے دوران ”گو نواز گو“ کے نعرے
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ 2018ء) : کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل میچ میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی اسٹیج پرآمد کے ساتھ ہی ”گو نواز گو“ کے نعرے لگ گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے فائنل میچ کے دوران شائقین کرکٹ اور پاکستانیوں کومبارکباد پیش کی۔نجم سیٹھی جب لوگوں کومبارکباد پیش کرنے اسٹیج پرآئے تواسٹیڈیم میں موجود مسلم لیگ ن کے مخالفین نے گونواز گو کے نعرے لگا دیے۔

(جاری ہے)

عوامی حلقو ں کا کہنا ہے کہ کرکٹ میچ کے دوران سیاست یا سیاسی لیڈرشپ کیخلاف نعرے بازی اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت ہے۔کیونکہ کرکٹ میچ توپوری دنیا میں دیکھا جا رہا ہوتا ہے۔ایک طرف ہم کرکٹ کوپاکستان میں لاکرملک کاوقار بلند کرنے کی بات کررہے ہیں جبکہ دوسری ہم میچ کوانجوائے کرنے اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے عمل کرسراہنے یا دنیا میں متحد قوم ثابت کرنے کی بجائے اس طرح کا لب ولہجہ استعمال کرکے کوئی اچھا پیغام نہیں دے رہے۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :