برقی لائنوںکے ترقیاتی کاموں کیلئے بجلی بندرہے گی: کیسکو

اتوار 25 مارچ 2018 22:40

کوئٹہ۔25مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلا ن کے مطابق برقی لائنوںپر ترقیاتی کاموںاورضروری مرمت کے سلسلے میں 26مارچ کوکوئٹہ سٹی گرڈسٹیشن کے سورج گنج بازارفیڈرصبح7بجے تا 9بجے اور انڈسٹریل گرڈکے نیو اوراولڈپشتون آباد،ایسٹرن بائی پاس فیڈروں سے صبح11بجے تاایک بجے دن بجلی بندہوگی نیز کوئٹہ سٹی گرڈکے اولڈسمنگلی، پی اے ایف (PAF)، انٹرکنیکٹرفیڈروں سے 12بجے تا دوپہر2بجے جبکہ سریاب گرڈکے جان محمدفیڈرسہ پہر3بجے سے شام 5بجے اور اسی گرڈکے اولڈلیاقت بازار ، سیٹلائٹ ٹائون اولڈ فیڈرز شام 4بجے سے شام 6بجے تک بجلی بندرہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح 27مارچ کو سریاب گرڈکے انڈسٹریل فیڈرصبح7بجے سے صبح9بجے تک جبکہ انڈسٹریل گرڈکے نیو اوراولڈپشتون آباد،ایسٹرن بائی پاس فیڈروں سے صبح11بجے تادوپہر 2بجے بجلی بند رہے گی نیز اسی روز سٹی گرڈکے نواںکلی فیڈرایک بجے سے سہ پہرتین بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے جائنٹ روڈفیڈر12بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے متعلقہ صارفین سے زحمت کے لئے پیشگی معذرت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :