تعلیم قوموں کو عروج پر لے جانے کا زینہ ہے،ہمیں تعلیم کے میدان میں مزید منازل طے کے لئے اپنی نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا ،لکھا پڑھا بلوچستان ہم سب کا خواب ہے، کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی

اتوار 25 مارچ 2018 22:40

کوئٹہ۔25مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ تعلیم قوموں کو عروج پر لے جانے کی زینہ ہے،ہمیں تعلیم کے میدان میں مزید منازل طے کرتے ہوئے اپنی نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہوگا ۔لکھا پڑھا بلوچستان ہم سب کا خواب ہے جس کو پایہ تکمیل تک پہنچنا وقت حاضر کی ناگزیر ضرورت بن چکی ہے ۔

ڈویژنل پبلک اسکول وکالج خضدار کے نامور تعلیمی ادارے ہیں جو گزرے دہائیوں سے تعلیم سے آراستہ طلباء تیار کرنے میں مدد گار ثابت ہورہاہے ،اپنی ماضی کی تاریخ کی طرح مستقبل میں بھی یہ تعلیمی ادارہ معیار ومیرٹ کا عملی مظہر ثابت ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈویژنل پبلک اسکول خضدار کی گولڈن جوبلی تقریب کی اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایڈیشنل کمشنر خضدار میجر (ر) اورنگزیب بادینی ،محمد آصف لہڑی ، سلطان احمد شاہوانی ،پرنسپل اسکول ڈی پی ایس،اور بی بی ہماء رئیسانی ، جاوید زہری و دیگرمہمانان موجود تھے ۔جنہوں نے تقریب سے خطاب بھی کیا ۔گولڈن جوبلی تقریب کے موقع پر پرنسپل نے تعلیمی ادارے کی تاریخ اور ماضی پر روشنی ڈالی ، جب اس تعلیمی ادارے سے فارغ ہونے ولاے مختلف بیچز کے اسٹوڈنٹس بھی موجود تھے کہ جنہوںنے نہ صرف تقریب میں شرکت کی بلکہ اپنی مادر علمی کی خصوصیات پر روشنی بھی ڈالی ۔

کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاکہ تعلیم ہمارے مستقبل کے لئے ناگزیر ضرورت بن چکی ہے ، ہمیں مختلف چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرکے لکھا پڑھا ملک وصوبہ بنانے میں کامیاب ہوں ۔ ا نہوںنے کہاکہ ڈویژنل پبلک اسکول خضدار و کالج نامور تعلیمی ادار ے ہیں جو تعلیم کی ترویج کے لئے عظیم درسگاہ کے طور پر متعارف ہوا ہے ، جس میں مایہ ناز اساتذہ کرام اور منتظمین گزرے ہیں کہ جن کی وجہ سے اب تک کئی کھیپ تیار ہوچکے ہیں اور وہ مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات پیش کررہے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ میں اور ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن ازخو د اس تعلیمی ادارے کی مانیٹرنگ کررہے ہیں ۔اس بار ہم نے ان کی تعمیر و مرمت کی ہے ، جب کہ ہمیں نجی مالیاتی اداروں کی جانب سے بھی رقم فراہم کی گئی ہے کہ جن کو خرچ کرکے اس کالج اور اسکول لیول کے تعلیمی ادارے کو مزید فعال بنانے میں کردار ادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :