قاسم آباد میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں، اڑھائی سالہ بچہ کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا

اتوار 25 مارچ 2018 22:10

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2018ء) قاسم آباد میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں، اڑھائی سالہ بچہ کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت نے معصوم بچے کی جان لے لی، قاسم آباد سوئی گیس فیلڈ کالونی میں اڑھائی سالہ کمسن عالیان کھلے ہوئے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا، عالیان گھر کے قریب کھیلتے ہوئے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا تلاش کرنے پر رشتہ داروں نے کھلے ہوئے مین ہول میں اس کی لاش دیکھی، جس کے بعد شادی والے گھر میں کہرام مچ گیا، بچے کی لاش گٹر سے نکال کر ہسپتال پہنچائی گئی، عالیان اپنے والدین کے ہمراہ اپنی پھپھو کی شادی میں شرکت کے لئے حیدرآباد آیا تھا، کمسن عالیان اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھا، بچے عالیان کی نماز جنازہ و تدفین نماز ٹنڈو محمد خان میںعمل میں آئی۔

متعلقہ عنوان :