ایم کیو ایم کا قانونی کنونیئر کون ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت آج فیصلہ کیا جائے گا

اتوار 25 مارچ 2018 22:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2018ء) ایم کیو ایم کا قانونی کنونیئر کون ہے اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت آج فیصلہ کیا جائے گا، دونوں گروپ کی قیادت اسلام آباد روانہ ہوگئی ہے تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم میں تقسیم کے بعد کنونیئر شپ کا معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں لے جایا گیا تھا ایم کیو ایم پاکستان کا موقف ہے کہ رابطہ کیمٹی کی اکثریت نے فاروق ستار کو ہٹاکر خالد مقبول صدیقی کو کنونیئر مقرر کردیا ہے جبکہ ایم کیو ایم پی آئی بی کالونی گروپ کا کہنا ہے کہ پارٹی سربراہ فاروق ستار ہیں اس ضمن میں معاملے کے حل کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا گیا تھا آج 26 مارچ کو اس حوالے سے الیکشن کمیشن کوئی فیصلہ سنائے گا زرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے دونوں گروپوں کی قیادت اسلام آباد پہنچ گئے ہیں جہاں وہ الیکشن کمیشن کے دفتر جائیں گے ۔