چوتھی ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل ووشو چیمپئن شپ 2018ء کے دوسرے روز مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے

اتوار 25 مارچ 2018 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2018ء)ڈی سی لاہور کے زیراہتمام چوتھی ساؤتھ ایشین انٹرنیشنل ووشو چیمپئن شپ 2018ء کے دوسرے روز مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے۔ پاکستانی کھلاڑی دوسرے روز بھی ٹاپ پر رہے۔اس موقع پر پاکستان ووشو فیڈریشن کے صدرافتخار اعوان، سینئر نائب صدر عنبرین افتخار، ڈویژنل سپورٹس آفیسر ندیم قیصر، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر عباس، ریحان روشن اور دیگر بھی موجود تھے۔

آج بروز پیر ایونٹ کا آخری روز ہوگا۔ تقسیم انعامات میں مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ کمشنر لاہور سمیر احمد سعید ہوں گے۔ڈائو شائو ایونٹ میں سری لنکا کے ڈی ایم ایچ سی کمار نے گولڈ، افغانستان کے گلاب خان نے سلور، پاکستان وائٹ کے حسن اور گرینز کے ولید نے برائونز میڈل حاصل کیا۔

(جاری ہے)

بوائز میں48 کلو گرام میں پاکستان گرین کے منیر بٹ نے گولڈ، افغانستان کے عبدالرونق نے سلور، سری لنکا کے ڈبلیو سرنگے اور ایران کے جنید نے برائونز میڈل حاصل کیا ۔

52 کلو گرام میں پاکستان کے ظہور نے گولڈ میڈل، ایران کے غلام احمد نے سلور میڈل حاصل کیا۔ 56 کلوگرام میں پاکستان گرینز کے عبدالخالق نے گولڈ، عونزیب ایران نے سلور، چندیکا ڈکسا سری لنکااور مطیع اللہ افغانستان نے برائونز میڈل حاصل کیا۔ 60 کلو گرام میں سری لنکا کے بلیدار نے گولڈ میڈل، پاکستان گرینز کے بلال نے سلور میڈل، پاکستان وائٹ نے دائود اور افغانستان کے غلام عباس نے برائونز میڈل حاصل کیا۔