عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ضلع بھر میں آپریشن ،ْ 9کلینک سیل ۔ ڈاکٹر موقع سے فرار

اتوار 25 مارچ 2018 21:30

رحیم یار خان۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) محکمہ صحت کا عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ضلع بھر میں آپریشن 9عطائی کلینک سیل کردیئے گئے ڈاکٹر آپریشن کی قبل از وقت اطلاع ملنے پر موقع سے فرار ڈرگ انسپکٹروں نے کارروائی کیلئے رپورٹ پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب کو روانہ کردی ذرائع کے مطابق ضلع بھر سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ملنے والی عوامی شکایات پر گزشتہ روز ڈرگ انسپکٹروں نے ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے کلینکوں اور ہسپتالوں پر ممنوعہ ادویات اور استعمال شدہ سرنج قبضہ میں لے لی گئیں گزشتہ روزڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر نجیب عالم نے چک123ون ایل میں عطائی ڈاکٹر محمد عارف کے میڈیکل سٹور و کلینک پر چھاپہ مارکر ممنوعہ ادویات اور استعمال شدہ سرنج قبضہ میں لے لیں اسی طرح اسی علاقہ میں عطائی ڈاکٹر قربان علی اور چک99ون ایل میں عطائی ڈاکٹر ملک شبیر احمد اور چک134ون ایل میں عطائی ڈاکٹر طارق محمود کے میڈیکل سٹوروں پر کلینکس پر چھاپے مارکر سیل کردیئے گئے جبکہ بروقت اطلاع ملنے پر مذکورہ عطائی ڈاکٹرز موقع سے فرارہوگئے ، اسی طرح ڈرگ انسپکٹر عرفان علی ہیڈ قاسم والا کے علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں غلام عباس، زاہد بشیر،رئیس محمداکرم کے میڈیکل سٹوروں و کلینکس پر چھاپے مارکر ممنوعہ ادویات اور استعمال شدہ سرنج قبضہ میں لے لیں جبکہ ڈاکٹر موقع سے فرارہوگئے، اسی طرح ڈی ایچ ڈی ڈاکٹر اسامہ پنسوتہ اور ڈرگ انسپکٹر طاہر خان نے دڑی سانگی ، جناح پارک کے علاقوں میں عطائی ڈاکٹروں کے کلینکوں پر چھاپے مارے اس موقع پر عطائی ڈاکٹر عبدالستاراور امتیاز احمد موقع سے فرارہوگئے تاہم ضلع بھر میں چھاپوں کے دوران عطائی ڈاکٹروں کے میڈیکل سٹور و کلینک سیل کردیئے گئے اور کارروائی کیلئے رپورٹ مرتب کرکے پرائمری ہیلتھ کیئر پنجاب کو روانہ کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :