پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان بھر کی اقلیتی برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔طاہر خلیل سندھو

اتوار 25 مارچ 2018 21:30

رحیم یار خان۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پنجاب طاہر خلیل سندھو نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی خصوصی کاوشوں سے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ممکن بنایا گیا ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان بھر کی اقلیتی برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہے ، اقلیتی برادری کودرپیش مسائل کا خاتمہ ممکن بنانے کے لئے مساوی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین اقلیتی امور و ممبر میونسپل کمیٹی بابولیلارام کو پاکستان مسلم لیگ ن اقلیتی ونگ رحیم یارخان کی ضلعی صدارت کا نوٹیفکیشن دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی، قیام امن اور استحکام کے لئے اقلیتی برادری کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، پاکستان مسلم لیگ ن اقلیتی برادری کا معیارزندگی بلند کرنے اور درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے کوشاں ہے ، پاکستان مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے ملکی اداروں کے تعاون سے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بناکر پرامن اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بابولیلارام نے ضلع رحیم یارخان کی اقلیتی برادری کے مسائل حل کرنے میں بہترین کردار ادا کیا ہے جس پر انہیں اقلیتی ونگ کا ضلعی صدرمقررکئے جانے کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کی صوبائی کونسل کا ممبر بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر بابو لیلارام نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں اقلیتوں کو بھر پور مذہبی آزادی حاصل ہے ، اقلیتی برادری پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کرتی رہے گی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے اقلیتی برادری کو حقوق کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی، آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر برسراقتدار آئے گی اور عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :