پولیس نے رواں ماہ کے دوران252جواریوںکر گرفتار کرکے مقدمات درج کئے

اتوار 25 مارچ 2018 21:30

فیصل آباد۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) پولیس نے رواں ماہ23یوم کے دوران جواء اور پرچی مافیا کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 252جواریوںکر گرفتارکیا۔

(جاری ہے)

سی پی او آفس کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر کے مختلف تھانوں کی حدود میں جواء اور پرچی مافیا کے خلاف جانیوالی کارروائیوں کے دوران 252جواریوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہسے متعددتاش پتے،11 عدد رجسٹرز،243سے زائد پرچیاں،چٹھے سنوکر بال،سنوکر سٹک اور دائو پرلگی رقم245680روپے سے زائد نقدی برآمدکی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :