پولیس نے گزشتہ 23روز میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں746مجرم اور اشتہاری گرفتار کئے ،ترجمان

اتوار 25 مارچ 2018 21:30

فیصل آباد۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) پولیس نے گزشتہ23روز میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں746مجرم اور اشتہاری گرفتار کئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق فیصل آباد پولیس نے گزشتہ23روزکے دوران ضلع مختلف سرکلز کے تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیوں میں746مجرم اور اشتہاری گرفتار کئے ہیں ۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کئے جانیوالوں میں اے کیٹگری کی164 اور بی کیٹگری کی582مجرم اور اشتہاری شامل ہیں جبکہ186ٹارگٹ افینڈرزاور50 عدالتی مفروروںکو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ گرفتار مجرموں اور اشتہاریوں کیخلاف قوائد ضوابط کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :