پولیس نے گزشتہ23دنوں کے دوران360منشیات فروشوں کو گرفتار کئے، پولیس حکام

اتوار 25 مارچ 2018 21:30

فیصل آباد۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) پولیس نے گزشتہ23دنوں کے دوران کی جانیوالی کامیاب کارروائیوں میں360منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے اور بھاری مقدار میں ہیروئن ،چرس اورشراب برآمد کی ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ23دنوں کے دوران ضلع بھر کارروائیوںکے دوران360منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں ہیروئن ،چرس اورشراب برآمد کی اور ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی کی ۔حکام نے بتایا کہ گرفتار منشیات فروشوں سی77.487کلوگرام چرس،1.250کلوگرام افیون،4851لیٹر شراب برآمد کی گئی جبکہ شراب کشید کرنے والی چالو بھٹی بھی پکڑی گئی ۔

متعلقہ عنوان :