ْ پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے کے جرم میں199ملزمان کو گرفتار کیا،سی پی او آفس

اتوار 25 مارچ 2018 21:30

فیصل آباد۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) پولیس نے گزشتہ 23ایام کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے کے جرم میں199ملزمان گرفتار کرکی ان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

سی پی او آفس کے پولیس حکام ک مطابق فیصل آباد پولیس نے گزشتہ23ایام کے دوران ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں199ملزمان کو گرفتار کیا۔حکام نے بتایا کہ ملزمان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی عمل میں لائی گئی ۔حکام نے مزید بتایا کہ مذکورہ افرادکے قبضہ سی153 عددپسٹل،25عددبندوق،09عدد رائفل،07عدد کلاشنکوف ،03ریوالور02عددخنجر اورمتعدد گولیاں /کارتوس و دیگر اسلحہ برآمدکیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :