حکومت صوبے میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلیے اقدامات کررہی ہے ،صوبائی سیکرٹری داخلہ غلام علی بلوچ

اتوار 25 مارچ 2018 21:20

کوئٹہ۔25مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء)صوبائی سیکرٹری داخلہ بلوچستان غلام علی بلوچ نے کہاکہ حکومت صوبے میں امن وامان کے قیام کو یقینی بنانے کیلیے اقدامات کررہی ہے۔ امن وامان کے حوالے سے صورتحال میں بہتری آگئی ہے ۔لیویز فورس کے امن وامان کیلیے قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ فورس کے لئے اسلحہ اور ایمونیش سمیت ضروری آلات کے مسائل کو حل کیا جائے گا ۔

قیدی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، جیل مینول کے مطابق قید یوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں ،جیل میں لیڈی کانسٹیبل کی تعیناتی لازمی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیویز لائن پشین اور ڈسٹرکٹ جیل پشین کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات ملک شجاع الدین کاسی پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر سجاد بھٹہ سیشن جج منیر احمد مری ڈپٹی کمشنر قائم لاشاری اسسٹنٹ کمشنر مہران بلوچ ڈی ایس پی جمیل احمد اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

لیویز لائن کے دورے کے موقع پر لائن انچارچ آغامحمد نے لیویز فورس اسلحہ ضرویات اور دستیاب وسائل سے آگا ہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلحہ اور ایمونیش ودیگر آلات کی ضرورت ہے اور پشین لیویز کے 35 سپاہی ٹرنینگ دی جارہی ہے ۔سیکرٹری داخلہ غلام علی بلوچ نے مسائل کے حل کی یقین دانی کراتے ہوئے کہاکہ صوبے کے تمام اضلاع میں فورسز کی قربانباں باعث فخر ہیں بعدازاں سیکرٹری داخلہ اور دیگر افسران نے ڈسٹرکٹ جیل پشین کا دورہ کیا اور قیدیوں کے مسائل معلوم کئے۔ قیدیوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی اورمریض قیدیوں کو واک اور ورزش کیلیے ٹائم نہ دینے کی شکایات کی۔ جس پر سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ دو دو قیدیوں کو واک اور ورزش کی اجازت دی جائے ۔