انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران غلط پار ک شدہ چار گاڑیوں سمیت 8ٹرک سامان ضبط

بار بارر انتباہ کے باوجود تجاوزات کے مرتکب دکانداروں کا سامان ضبط کر کے نیلام کر دیاجائے گا

اتوار 25 مارچ 2018 21:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران غلط پار ک شدہ چار گاڑیوں سمیت 8ٹرک سامان ضبط کر لیا اور گلاس فیکٹری و چاہ سلطان میں درجنوں دکانداروں کو جرمانے کر دیئے ۔

(جاری ہے)

میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق میئر راولپنڈی سردار نسیم کی ہدایات پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شفقت رضا کی سربراہی میں گذشتہ ہفتے تجاوزات کے خلاف کمرشل مارکیٹ ،بی بلاک ،راجہ بازار ،باڑہ مارکیٹ ،گنج منڈی ،سبزی منڈی ،اقبال روڈ ،جامعہ مسجد روڈ ،کوہاٹی بازار ،سید پور روڈ ،امر پورہ ،بنی چوک ،صادق آباد اور دیگر علاقوں میں کارروائی کی گئی ۔

انہوننے بتایاکہ اس موقع پر تجاوزات کے مرتکب 80دکانداروں کو جرمانہ کیا گیا جبکہ تجاوز کردہ سامان ضبط کیا گیا ۔اسی طرح انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران گلا س فیکٹری چوک اور چاہ سلطان میں غلط پارک شدہ چار گاڑیاں ضبط کرکے ایم سی گودام میں منتقل کی گئیں ۔ترجمان نے کہاکہ بار بار کے انتباہ کے باوجود تجاوز کنندگان تاحال تجاوزات سے باز نہیں آئے جس پر قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ایسے تجاوز کندگان کا سامان ضبط کیا جارہاہے جوکہ انہیں واپس نہیں کیا جائے گا اور نیلام کر دیاجائے گا ۔