سا کران پولیس کی کارروائی، دوران چیکنگ ایک شخص سے 530گرام چرس بر آمد ،ملزم گرفتار

اتوار 25 مارچ 2018 21:10

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2018ء) سا کران پولیس کی کاروائی دوران چیکنگ ایک شخص سے 530گرام چرس بر آمد کرکے گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس ایس پی لسبیلہ محمد ہاشم مہمند کی ہدایت پرڈی ایس پی حب سرکل جان محمد کھوسہ کی زیر نگرانی میں ایس ایچ او پولیس تھانہ ساکران قاضی صابر نے منشیات کے خلاف کاروائی کے دوران عبدالواحد نامی شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 530گرام چرس برآمد کر لی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ در ج کر کے مذید تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :