بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے میں آباد کشمیری عوام کے مسائل میںکمی ان کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدمات کریگی،حاجی لشکری رئیسانی

اتوار 25 مارچ 2018 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما وسابقہ سینیٹرنوابزادہ لشکری رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کی مظلوم و محکوم اقوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ کشمیر ی عوام جن بین الاقوامی بحران سے گزررہے ہیں ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنی حکمت اور مظلوم کشمیریوں کی طویل جدوجہد کی برکتوں سے ان کی خوشیاں اور آزادی لوٹائے ۔

بلوچستان نیشنل پارٹی صوبے میں آباد کشمیری عوام کے مسائل میںکمی ان کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدمات کریگی ۔یہ بات انہوں نے اتور کے روز انجمن گجران باشندگان آزاد کشمیر کے زیر اہتمام مقامی اخبار کے ایڈیٹر مرحوم شوکت کشمیری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے کوئٹہ پریس کلب میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پر سابق وفاقی وزیر ہمایوں عزیز کرد،بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر ناشناس لہڑی،انجمن گجر باشندگان کمیٹی کے صدر الطاف حسین گجر، شاہجہان گجر، مرحوم شوکت کشمیری کے والد چوہدری نذیر احمد‘صرافہ ایسوسی ایشن کے سابق صدر حاجی داؤد محمد صراف‘اسلم کشمیری اور دیگر بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوابزادہ لشکری رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ تعزیتی ریفرنس میں کشمیری کمیونٹی سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ بلوچستان میں اپنی زندگی کا طویل عرصہ گزارکر سیاسی عمل میں شریک رہنے والے افراد صوبے کے سود وزیاںمیںہمارے ساتھ شریک اور یہاں کے وسائل کے مالک ہیں ، ان کا کہنا تھاکہ مشترکہ جدوجہد کے ذریعے ہم صوبے کے مسائل میں کمی لاسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کاکہنا تھا کہ شوکت کشمیری نے اپنے لوگوں کی نمائندگی کا حق ادا کردیا اب انکی کمیونٹی سے وابستہ افراد کو انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے صوبے کی فلاح وبہود میں اپنا کردار اداکرنا چایئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کافی عرصے سے ایک جبرناانصافی اور محکومیت کی چکی میں پس رہے ہیں۔2013 ء کے انتخابات میںکشمیری عوام نے روایتی احترام کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبائی اسمبلی کی نشست سے دستبراد ہونے کا اعلان کیا اس کے صلے میںبلوچستان نیشنل پارٹی اس بات کا عہد کرتی ہے کہ وہ صوبے میں آباد مظلوم اور محکوم کشمیریوں کے حقوق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ۔

متعلقہ عنوان :