وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے نجم سیٹھی کی ملاقات، آپ کی وجہ سے یہ ایونٹ ممکن ہوا ہے، نجم سیٹھی کا وزیراعلی سندھ سے مکالمہ

اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے تحت رینجرز کو مرحلہ وار واپس کیا جائے گا اب وقت آگیا ہے کہ پولیس امن و امان کی ذمہ داریاں سنبھالے، وزیراعلیٰ سندھ

اتوار 25 مارچ 2018 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2018ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے تحت رینجرز کو مرحلہ وار واپس کیا جائے گا اب وقت آگیا ہے کہ پولیس امن و امان کی ذمہ داریاں سنبھالے پولیس فیسیلی ٹیشن سینٹر حیدر آباد کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال میں کسی قدر بہتری آچکی ہے اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے تحت رینجرز کو مرحلہ وار واپس کیا جائے گا، رینجرز اور ملٹری پر پہلے ہی بہت ساری ذمہ داریاں ہوتی ہیں ان پر امن و امان اضافی بوجھ بن رہا ہے اس لیے وقت آگیا ہے کہ پولیس مکمل طور پر سندھ میں امن و امان کی صورتحال کو سنبھالے۔