پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں سیاسی جماعتوں نے بھی خوب انجوائے کیا

ایم کیو ایم ، پی ایس پی اور پی ٹی آئی سمیت دیگر کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں میچ دیکھنے کیلئے اسکرینیں نصب

اتوار 25 مارچ 2018 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں سیاسی جماعتوں نے بھی خوب انجوائے کیا۔ایم کیو ایم پاکستان ، پاک سر زمین پارٹی اور تحریک انصاف سمیت دیگر کی جانب سے پی ایس ایل فائنل کے لئے شہر کے مختلف علاقوں میں میچ دیکھنے کے لئے اسکرینیں نصب کی گئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے موقع پر سیاسی جماعتوں نے بھی خوب انجوائے کیا اور مختلف علاقوں میں اسکرین نصب کی گئی۔

جہاں پر شہریوں نے بڑی تعداد میں میچ دیکھااور انجوائے کیا۔میچ دیکھنے والے شہریوں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹ پہن رکھی تھی اور اپنی ٹیم کو خوب سپورٹ کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے نارتھ ناظم آباد ، فائیو اسٹارچورنگی، فیڈرل بی ایریا گلبرگ ٹان یو سی 34 صدیق آباد چوک حسین آباد، لیاقت آباد نمبر 4 امجد صابری روڈ، نارتھ کراچی دو منٹ چورنگی، نیو کراچی سندھی ہوٹل، وسیم نہاری، سرجانی کے ڈی اے فلیٹ سروسز روڈ، کورنگی ٹاون سیکٹر 48 سی مین ریاض چوکی یوسی 35، لانڈھی میں یوسی 21 نزد بابو آرائیں ہوٹل، ملیر میں جناح اسکوائر نزد لیاقت مارکیٹ، رنچھورلائن بلوچ پارک، اورنگی ٹاون شاہ فیصل چوک یوسی 28 اورنگی ٹاون، گلشن اقبال ٹان میں اسکرینیں نصب کی گئی تھیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹر فاروق ستار کی ہدایت پر عزیز آباد نمبر 4، حیدری کبوتر چوک، عید گاہ گرانڈ ناظم آباد، مفتی رمضان پارک نارتھ ناظم آباد سمیت مختلف ڈسٹرکٹ کے مختلف مقامات پر اسکرینیں لگائی گئی تھیں اور تحریک انصاف کی جانب سے کورنگی سمیت دیگر علاقوں میں اسکرینیں لگائی گئی تھیں جہاں پر شہریوں کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا۔