پی ایس ایل کے موقع پر سکھر کے تین دوستوں سے جعلی ٹکٹ برآمدکرلئے گئے

اتوار 25 مارچ 2018 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2018ء) پی ایس ایل کے موقع پر سکھر کے تین دوستوں سے جعلی ٹکٹ برآمدکرلئے گئے۔ تینوں دوستوں نے فائنل کے ٹکٹ آن لائن خریدے تھے۔ پولیس نے تینوں کو سٹیڈیم کے باہر سے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوران تین افراد سے فائنل کے جعلی ٹکٹ برآمد ہوگئے جس پر تینوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ سکھر کے تینوں دوستوں نے سوشل میڈیا پر آن لائن ٹکٹیں خریدی تھیں ۔ آج فائنل کیلئے جب وہ تینوں نیشنل سٹیڈیم پہنچے تو وہاں چیکنگ کے دوران اس بات کا علم ہوا کہ انہیں بیچے گئے ٹکٹس جعلی ہیں۔ پولیس نے تینوں دوستوں سے معلومات حاصل کر کے آن لائن ٹکٹس فروخت کرنے والے شخص کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :