شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سٹے باز بھی سرگرم ہوگئے

اتوار 25 مارچ 2018 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2018ء) شائقین کرکٹ کے ساتھ ساتھ سٹے باز بھی سرگرم ہوگئے۔ بکیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کا 70 پیسے ریٹ نکال کر اسے فائنل کی فیورٹ ٹیم قرار دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ سے قبل ہی بکیز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فیورٹ قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سٹے بازوں کی نظر میں لیوک رونکی ڈومنی اور اسمتھ پٹیل کی بیٹنگ زلمی کیلئے خطرناک ثابت ہوگی جبکہ محمد سمیع اور شاداب خان کی بالنگ پشاور زلمی کے چھکے چھڑا سکتی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سٹے بازوں کی نگاہ میں فیورٹ اسلام آباد یونائیٹڈ جیتے گی یا پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمیی اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :