کپتان نے ایک بارپھرسندھ کا رخ کرنے کا فیصلہ کرلیا

اتوار 25 مارچ 2018 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2018ء) کپتان نے ایک بارپھرسندھ کا رخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس باران کی منزل ہوگی سابق صدراورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا آبائی ضلع نوابشاہ،جہاں وہ مختلف اجتماعات سے خطاب کریں گے۔تحریک انصاف کے سربراہ کراچی کے بعد اب رخ کررہے ہیں اندرون سندھ ضلع نوابشاہ کا، عمران خان پانچ اپریل کو ایک روزہ دورے پرنوابشاہ پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ہمراہ ایک روزہ تنظیمی دورے پرنوابشاہ پہنچیں گے وہ سانگھڑبھی جائیں گے جہاں تحریک انصاف کی ضلعی قیادت کے تحت ہونے والے مختلف تنظیمی پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔تحریک انصاف سندھ کے رہنما پرعزم ہیں کہ عمران خان کا دورہ نوابشاہ اورسانگھڑ پیپلزپارٹی کیلیے پریشانی کا باعث بنے گا اورتحریک انصاف کے پروگرام کواندرون سندھ پذیرائی بخشنے میں معاون ثابت ہوگا۔