چیف جسٹس کو الیکشن لڑنے کا مشورہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 25 مارچ 2018 16:41

چیف جسٹس کو الیکشن لڑنے کا مشورہ
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مارچ 2018ء) سینئیر سیاست دان جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس صاحب  استعفیٰ دے کر میدان میں آئیں تو کونسلر منتخب نہیں ہو سکتے۔تفصیلات کے مطابق  سینئیر سیاست دان جاوید ہاشمی نے ملتان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار صاحب میرا منہ بند ہی رہنے دیں۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ چوہدری نثار نے تو جیل دیکھی نہیں البتہ حمزہ شہباز شریف  نے دیکھی ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مجھے تمام تر باتوں کے باوجود گلہ نہیں اور اللہ کرے چوہدری نثار وزیر اعظم بن جائے۔ میں مر تو سکتا ہوں مگر اس کھیل میں حصہ نہیں لے سکتا۔جاوید ہاشمی نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس بھاٹی گیٹ سے کونسلر کا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب آپ استعفیٰ دے کر میدان میں آئیں تو کونسلر منتخب نہیں ہو سکتے جاوید ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کو آئین کے مطابق چلاﺅ۔جاوید ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ میں آئی ایس ائی کو بھی کہتا ہوں کہ لوگوں کے فیصلوں کو ماننا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :