Live Updates

بارہ اکتوبر 1999کو سب کو ہتھکڑیاں لگیں ،ْچوہدری نثار علی خان کو نہیں لگیں ،ْجاوید ہاشمی

چوہدری نثار علی خان شہباز شریف کو اوپر لاکر خود وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے ،ْآصف علی زر داری نے جمہوریت چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ کی سیاست شررع کر دی ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

اتوار 25 مارچ 2018 16:10

بارہ اکتوبر 1999کو سب کو ہتھکڑیاں لگیں ،ْچوہدری نثار علی خان کو نہیں ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2018ء) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ بارہ اکتوبر 1999کو سب کو ہتھکڑیاں لگیں ،ْچوہدری نثار علی خان کو نہیں لگیں ،ْ چوہدری نثار علی خان شہباز شریف کو اوپر لاکر خود وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے ،ْآصف علی زر داری نے جمہوریت چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ کی سیاست شررع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور ان کے ساتھ نثار علی خان کے اچھے تعلقا ت ہیں ۔

جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا کہ چوہدری نثار علی خان شہباز شریف کو اوپر لاکر خود وزیر اعلیٰ بننا چاہتے تھے ۔انہوںنے کہاکہ چورہدری نثار علی خان کا اب بھی بہت احترام کرتا ہوں اور کرتا رہونگا ۔جاوید ہاشمی نے کہاکہ بارہ اکتوبر 1999کو سب کو ہتھکڑیاں لگیں لیکن نثار علی خان کو نہیں لگیں ۔ انہوںنے کہاکہ آصف علی زر داری نے جمہوریت چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ کی سیاست شررع کر دی ہے ۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات