یوم پاکستان کے حوالے سے ہاکی نمائشی میچ کا انعقاد

اتوار 25 مارچ 2018 00:10

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے شہر کے کھوڑو اسپورٹس کمپلیکس میں ہاکی کے نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ ہاکی کلب اور مجاہد ہاکی کلب کے درمیان میچ میں سخت مقابلے کے بعد سندھ ہاکی کلب کی ٹیم نے مجاہد ہاکی کلب کی ٹیم کو 3.2 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

سندھ کی ٹیم کی جانب سے عاشق علی مغیری، جاوید لغاری اور زاہد علی نے ایک ایک گول اسکور کئے جبکہ مجاہد کی ٹیم کی جانب سے جواد چانڈیو اور عبید اللہ نے ایک گول اسکور کیا۔ اس موقع پر مہمان خاص سینئر ہاکی کھلاڑی استاد غلام یاسین اعوان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ نمائشی میچ میں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل اکبر قائم خانی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس فوکل پرسن شفقت حسین مکانی، ناصر حسین، آصف مائیکل سمیت شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔