لاڑکانہ، پولیس نے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا

اتوار 25 مارچ 2018 00:10

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر تھانہ عاقل ایٹ پیر شیر کی پولیس نے بگری پل اور جھلی بند کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 9 روپوش ملزمان غلام مصطفیٰ جتوئی، کرم جتوئی، علی رضا جتوئی، مجید جتوئی، مرتضیٰ جتوئی، عبدالرحیم جتوئی، احمد بخش جتوئی، پپو جتوئی اور ایوب جتوئی کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں تیز رفتاری اور ون وہیلنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے درجنوں موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لیں۔ ایس ایس پی کے مطابق تیز رفتاری اور ون وہیلنگ جان لیوا عمل ہے اس سے گریز کیا جائے عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :