فائنل کیلئے پوری طرح تیار ہیں،قائم مقام کپتان جے پی ڈومینی

اتوار 25 مارچ 2018 00:10

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2018ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری کے فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

(جاری ہے)

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ کے قائم مقام کپتان جے پی ڈومنی نے کہا کہ فائنل کیلئے پوری طرح تیار ہیں، کنڈیشنز سے جلد ہم آہنگ ہونے والی ٹیم فائدہ میں رہے گی، کراچی آکر اچھا محسوس کر رہا ہوں، ٹیم نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، فائنل کیلیے بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور پشاور زلمی کے خلاف جیتنے کی کوشش کریں گے، کنڈیشنز سے جلد ہم آہنگ ہونے والی ٹیم فائدے میں رہے گی۔