چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان نہ آنے والے غیر ملکی کرکٹرز کیلئے سخت سزا تجویز کردی

muhammad ali محمد علی اتوار 25 مارچ 2018 00:49

چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان نہ آنے والے غیر ملکی کرکٹرز کیلئے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2018ء) چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے پاکستان نہ آنے والے غیر ملکی کرکٹرز کیلئے سخت سزا تجویز کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی جانب سے بھی پاکستان نہ آنے والے غیر ملکی کرکٹرز کے معاملے پر ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ فرنچائزز کو اپنے معاہدوں میں یہ شق شامل کرنی چاہیئے کہ غیر ملکی کرکٹرز میچز کھیلنے کیلئے پاکستان ہر حالت میں جائیں گے۔ نجم سیٹھی نے تمام پی ایس ایل فرنچائزز کو تلقین کی ہے کہ آئندہ برس جو غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آنے کیلئے راضی نہ ہوں، انہیں اپنی ٹیم میں شامل نہ کیا جائے۔