کرکٹ کی تاریخ کی سب سے تیز ترین سینچری داغ دی گئی

muhammad ali محمد علی اتوار 25 مارچ 2018 00:28

کرکٹ کی تاریخ کی سب سے تیز ترین سینچری داغ دی گئی
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2018ء) کرکٹ کی تاریخ کی سب سے تیز ترین سینچری داغ دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹر ردھمان سہا نے کرکٹ کی تاریخ کی سب سے تیز ترین سینچری داغ دی ہے۔ ردہمان سہا نے بھارتی شہر کولکتہ میں کھیلے گئے ایک کلب ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران محض 20 گیندوں پر سینچری اسکور کر لی۔

(جاری ہے)

 بھارتی کرکٹر نے اپنے اننگ کے دوران 14 چھکے اور 4 چوکے رسید کیے۔  ردہمان سہا بھارت کی جانب سے سب سے تیز ترین سینچری اسکور کرنے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ ردہمان سہا بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں سن رائزرز حیدرآباد کی نمائندگی بھی کرتے ہیں اور اپنی دھواں دار بلے بازی کیلئے خاصے مشہور ہیں۔

متعلقہ عنوان :