پی ایس ایل ٹرافی کی تیاری کی کل لاگت بتا دی گئی

muhammad ali محمد علی اتوار 25 مارچ 2018 00:07

پی ایس ایل ٹرافی کی تیاری کی کل لاگت بتا دی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2018ء) پی ایس ایل ٹرافی کی تیاری کی کل لاگت بتا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا فائنل اتوار کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پشاور زلمی دفاع چیمپئن جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کی پہلی چیمپئن ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

فائنل سے ایک روز قبل ہفتے کے روز پی ایس ایل کی ٹرافی دبئی سے کراچی پہنچی۔

اب پی ایس ایل کی ٹرافی کی کل لاگت کے بارے میں بھی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ پی ایس ایل کی ٹرافی خصوصی طور پر ہیرے کے جواہرات، سونے اور چاندی کی پلیٹوں سے بنائی گئی ہے۔ پی ایس ایل کی اس خوبصورت ٹرافی پر کل 80 لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کی جانب سے پی ایس ایل کی ٹرافی کو دنیا کے کسی بھی کرکٹ ٹورنامنٹ کی سب سے خوبصورت ٹرافی قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :