پاکستان مسلم لیگ " ن " یوتھ ونگ بحرین کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے قومی جوش و جذبے سے بهرپور تقریب کا انعقاد

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 مارچ 2018 23:41

پاکستان مسلم لیگ " ن " یوتھ ونگ بحرین کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت ..
منامہ، بحرین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مارچ2018ء) پاکستان مسلم لیگ " ن " یوتھ ونگ بحرین کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے قومی جوش و جذبے سے بهرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

مسلم یونیورسٹی علی گڑھ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح نے فرمایا تھا کہ "پاکستان اسی دن وجود میں آ گیا تها جس دن ہندوستان میں پہلے مسلمان نے اسلام قبول کیا- یہ اس زمانے کی بات ہے جب یہاں پر مسلمانوں کی حکومت بهی قائم نہیں ہوئی تھی- مسلمانوں کی قومیت کی بنیاد کلمہ توحید ہے نہ کہ وطن اور نسل- ہندوستان کا پہلا فرد جب مسلمان ہوا تو وہ پہلی قوم کا فرد نہیں رہا، وہ ایک جداگانہ قوم کا فرد ہو گیا اور ہندوستان میں ایک نئی قوم وجود میں آگئی" قائد اعظم نے بالکل درست فرمایا تها جیسے ہی پہلا فرد مسلمان ہوا تو وہ ایک قوم سے نکل کر دوسری قوم کا فرد بن گیا اور اسی دن ہندوستان میں دو قومیں بن گئیں ایک ہندو اور دوسری مسلمان- ہندو اور مسلمانوں کی علیحدہ قومیت کا یہی تصور مطالبہ پاکستان، قیام پاکستان کا تصور تها- اسی تصور کو عملی جامہ پہنانے کے لئے 23 مارچ 1940 کو لاہور میں مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ایک قرارداد کی صورت میں پیش کیا گیا جسے قرارداد لاہور یا قرارداد پاکستان بهی کہا جاتا ہے- اس تاریخی دن کو پاکستانی عوام نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا کے کونے کونے میں یوم پاکستان کے طور پر بهرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ مناتے ہیں- اسی ملی جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ " ن " یوتھ ونگ بحرین کی جانب سے ایک پر وقار تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی مراد علی وزیر (قائمقام سفیر اور ہیڈ آف چانسلری سفارتخانہ پاکستان) تهے جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر بحرین کی معروف کاروباری شخصیت ملک محمد عثمان شریک ہوئے- اس کے علاوہ بحرین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سرکردہ عمائدین کے ساتھ ساتھ سفارتخانہ پاکستان کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی سعد بن رفیق نے بهی شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا اور تلاوت کلام پاک کی سعادت ملک فاضل (نائب صدر پاکستان مسلم لیگ " ن " گلف) نے حاصل کی قومی ترانہ کے بعد اپنے استقبالیہ خطاب میں ملک شہزاد احمد (صدر پاکستان مسلم لیگ " ن " یوتھ ونگ بحرین) نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور یوم پاکستان کے تاریخی پس منظر پر روشنی ڈالی اور اپنی صفوں میں اتحاد کی فضا قائم رکھنے پر خصوصاً زور دیا اپنے خصوصی خطاب میں مہمان اعزازی ملک محمد عثمان نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو دیار غیر میں باہمی اخوت اور بهائی چارے کے ساتھ اپنے وطن سے محبت کرتے ہوئے رہنا چاہیے کیونکہ ہر ایک پاکستانی دیار غیر میں پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے مہمان خصوصی مراد علی وزیر نے اردو پوائنٹ کے نمائندہ نبيل ایوب سے بات چیت کرتے ہوئے اور اپنے خطاب کے دوران 23 مارچ کی موجودہ حالات میں اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جیسے اس دن حصول پاکستان کی سرتوڑ جدوجہد کے لئے عہد کیا گیا اور پهر تقریباً سات سال کے قلیل عرصے میں پاکستان دنیا کے نقشے پر آ گیا بالکل اسی طرح آج بھی ہمیں قومی جذبے کے ساتھ پهر سے عہد کرنا ہو گا تاکہ پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف کهڑا کیا جا سکے- انہوں نے کہا کہ وہ چار مختلف ممالک میں موجود پاکستانی سفارتخانوں میں اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں لیکن جتنا پیار، محبت اور اتحاد میں رچی بسی پاکستانی کمیونٹی بحرین میں ہے انہوں نے کہیں نہیں دیکھی اور پاکستان مسلم لیگ " ن " یوتھ ونگ بحرین کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی کہ جب کوئی قومی دن ہو یا کوئی تہوار ہو اور اسے بهرپور انداز سے منایا نہ جائے اور اس کاوش کے لیے انہوں نے ملک شہزاد، ملک فاضل اور رانا شاہد احمد کو خراج تحسین پیش کیا- شکریہ کے کلمات ادا کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ " ن " یوتھ ونگ بحرین کے نائب صدر رانا شاہد احمد نے تمام معزز مہمانان گرامی کا ان کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بحرین میں موجود پاکستانی کمیونٹی خواہ ان کی وابستگی کسی بھی سیاسی جماعت سے ہو لیکن ہر قومی ایونٹ پر ہمیشہ متحد ہوتی ہے جس کی مثال اس تقریب میں موجود پاکستان تحریک انصاف بحرین کے کوآرڈینیٹر میاں شبیر احمد کی خصوصی شرکت ہے تقریب کے آخری لمحات میں مہمان خصوصی کے ساتھ مل کر تمام شرکاء نے کیک کاٹا اور حاضرین کی پر لذیذ عشائیہ سے تواضع کی گئی

متعلقہ عنوان :